کراچی، جرائم کی روک تھام کیسی پولیس کی قیمتی گاڑیاں افسران کے اہل خانہ کے زیر استعمال

کروڑوں روپے کی موبائل بکتر بند بھی علاقوں میں گشت کی بجائے با اثر افسران نجی استعمال میں رکھنے لگے

جمعہ 17 مارچ 2017 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) محکمہ سندھ پولیس میں پولیس موبائلوں کی شدید قلت اور قیمتی کاروں کا افسران کے زیر استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد سندھ پولیس کے شعبہ حساس معلومات نے گاڑیوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کی گاڑیوں کی سالانہ خریداری کے باوجو د تھانوں میں پولیس کے پاس گشت کیلئے گاڑیاں موجود نہیں ہیں۔

اعلی افسران نے تعلقات استعمال کرنے کے ساتھ دبا ڈال کر نئی گاڑیاں گھروں پراہل خانہ کیلئے کھڑی کررکھی ہیں۔ چند ماہ قبل محکمے میں شامل کی جانیوالی موبائل بکتر بند بھی تھانوں کے بجائے افسران کے نجی استعمال میں ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے مذکورہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہوا ہے۔