سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکے خلاف بارایسوسی ایشن مری کی شدیدمذمت،اجلاس میںہفتہ کو مکمل ہڑتال کا فیصلہ

جمعہ 17 مارچ 2017 16:56

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکے خلاف بار ایسوسی ایشن مری کا اجلاس شدیدمذمت کی گئی ہفتہ کے روز مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

مری بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ناصر محمود عباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ ،جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف ہفتہ کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اورجمعہ کو مری سٹیزن فورم، ہوٹل ایسوسی ایشن مری،مرکزی انجمن تاجران اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی پٴْر امن احتجاجی ریلی میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی ادھر مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف شٹر ڈائون کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :