میرپورکے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا واپڈا متاثرین منگلاڈیم کے تمام معاملات کو یکسو کرے ‘متاثرین کیلئے بنائے جانے والے نیو سٹی اور سمال ٹائون میں جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ذیلی کنبہ جات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے ‘ ہمارے اباواجداد نے شہر کو آباد کرنے میں اپنا خون پسینہ بہایا ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعہ 17 مارچ 2017 16:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ میرپورکے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا واپڈا متاثرین منگلاڈیم کے تمام معاملات کو یکسو کرے اور متاثرین کے لیے بنائے جانے والے نیو سٹی اور سمال ٹائون میں جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ذیلی کنبہ جات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے ۔

ہمارے اباواجداد نے شہر کو آباد کرنے میں اپنا خون پسینہ بہایا ہے۔جتنی قربانیاں اہل میرپور نے دی ہیں اور کوئی نہیں دے سکتا۔ اہل میرپور نے پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی کے لیے اپنے آبائو اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کرکے پاکستان سے جس جذباتی لگائو کااظہار کیا ہے وہ اہل کشمیر کی پاکستا ن سے لازوال محبت کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستان کی سلامتی واستحکام ہمارے ایمان کاحصہ ہے ۔کشمیر ی پاکستان کو ماں کا درجہ دیتے ہیں اور پاکستان کے استحکام ومعاشی خوشحالی کے لیے کشمیری اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔انہوں نے کہامیرپور متاثرین منگلا ڈیم اور تارکین وطن کا شہر ہے اہلیان میرپور کو تمام جدیدسہولتیں فراہم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار اور محترمہ بی بی رانی شہید کے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لیے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چودھری محمد اشرف نے کہا موجودہ حکومت صرف طفل تسلیاں نہ دے عملی اقدامات بھی کرئے۔

متعلقہ عنوان :