سالار جمہوریت سابق صدر ووزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی یہ تجویز اور خواہش بہت جائز ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں آزادکشمیرکے زیادہ سے زیادہ اضلاع کو فائدہ ہونا چاہیے اور کوٹلی ضلع کو بھی اس کا حصہ بننا چاہیے اس سلسلہ میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کے ممبران حکومت پاکستان سے گفتگو و شنید شروع کر چکے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پوری کشمیری قوم کو سی پیک منصوبے سے فوائد ملیں گے اس منصوبے کے ثمرات پورا آزادکشمیر اٹھائے گا سردار فتح محمد خان کریلوی مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو تھے اور غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم سمیت تحریک آزادی کے تمام ہیروز ہمارے رول ماڈلز ہیں

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کاسابق صدر ووزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی رہائش گاہ پر انٹرویو

جمعہ 17 مارچ 2017 16:55

نکیال /میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سابق صدر ووزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی یہ تجویز اور خواہش بہت جائز ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں آزادکشمیرکے زیادہ سے زیادہ اضلاع کو فائدہ ہونا چاہیے اور کوٹلی ضلع کو بھی اس کا حصہ بننا چاہیے اس سلسلہ میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کے ممبران حکومت پاکستان سے گفتگو و شنید شروع کر چکے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پوری کشمیری قوم کو سی پیک منصوبے سے فوائد ملیں گے اس منصوبے کے ثمرات پورا آزادکشمیر اٹھائے گا سردار فتح محمد خان کریلوی مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو تھے اور غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم سمیت تحریک آزادی کے تمام ہیروز ہمارے رول ماڈلز ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نکیال میں سردار سکندر حیات خان کی رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ سردار فتح محمد خان کریلوی مرحوم سمیت تحریک آزادی کشمیر کے تمام ہیروز ہمارے محسن ہیں اور بہت جلد ہم ان تمام ہیروز کی خدمات اور ان کی زندگی کے واقعات و حالات پر مبنی ایک مضمون ڈیزائن کر کے آزادکشمیر کے تمام سکولوں اور کالجوں میں اپنے بچوں کے نصاب کا حصہ بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی تجویز سو فیصد درست ہے کہ سوشل میڈیا کے تمام پورٹلز فیس بک ،لنکڈ ان ،انسٹا گرام ،گول پلس و دیگر کو استعمال کرتے ہوئے ہماری کشمیری نوجوان نسل بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتی ہے اور سوشل میڈیا تحریک آزادی کشمیر کا بڑا ہتھیار بن سکتا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سالار جمہوریت سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہمیں یہ کہتے ہیں کہ سی پیک میں کوئی کرپشن کی جارہی ہے ایسا درست نہیں ہے ارشد محمود غازی کے والد محترم غازی الٰہی بخش مرحوم وہ عظیم انسان تھے کہ جنہوں نے کوٹلی مسجد کے تالے اپنے ہاتھ سے توڑے اور جب انہیں کوڑے مارے جاتے تھے تو ان کے منہ سے ہائے کی بجائے یا علی نکلتا تھا غازی الٰہی بخش مرحوم کے بیٹے ارشد محمود غازی کو جب ضمنی الیکشن میں بیٹھنے پر مجبور کیا گیا تو میں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو نام لیکر کہا تھا کہ آپ نے غازی الٰہی بخش جیسے تحریک آزادی کے عظیم ہیرو کے بیٹے ارشد محمود غازی کیساتھ یہ کیا کر دیا ۔

ارشد محمود غازی کو اپنی ہی حکومت پر الزامات نہیں لگانے چاہیے تھے اگر کسی ایک دو وزیروں کی کوئی غلطی ہے تو مسلم لیگ ن کی پوری حکومت پر الزام نہیں لگانا چاہیے ارشد غازی نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بد قسمتی سے رابطہ نہ ہو سکا ۔سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ کچھ بھی ارشد محمود غازی ہمارے ساتھی ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے عظیم ہیرو غازی الٰہی بخش کے صاحبزادے ہیں اختلافات دور ہو سکتے ہیں اور غلط فہمیاں ختم ہو سکتی ہیں ۔

سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ واقعات اور خبروں کو رپورٹ کرتے ہوئے خود کسی خبر میں فریق نہ بنے کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف یہ کہتے ہیں کہ سردار سکندر حیات خان کرپشن کا بادشاہ اور موجد ہے میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ جب میں وزیراعظم تھا اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان صدر تھے تو ہمارے خلاف مقدمہ عدالت میں دائر کیا گیا تھا اور ہمیں عدالت نے سرٹیفکیٹ دیا تھا کہ ہم پاک ہیں ۔جس سیکرٹری نے مجھے رشوت دینے کی کوشش کی تھی میں نے اسے ایک دن کے اندر نو کری سے نکال دیا تھا جھوٹے الزامات لگانے والے لوگوں کی حقیقت کشمیری قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔