حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے آئینی اسٹیٹس بارے قومی مشاورت کا اہتمام کرے،پاکستان ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کی قومی قیادت سمیت حریت قائدین کو بھی مدعوکیاجائے،یہ بڑانازک اور حساس معاملہ ہے اس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیرپر اثرات مرتب ہوں گے ، اس پرعجلت میں کوئی فیصلہ نہ کیاجائے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 مارچ 2017 16:55

چیڑالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے آئینی اسٹیٹس بارے قومی مشاورت کا اہتمام کرے،پاکستان ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کی قومی قیادت سمیت حریت قائدین کو بھی مدعوکیاجائے،یہ بڑانازک اور حساس معاملہ ہے اس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیرپر اثرات مرتب ہوں گے ، اس پرعجلت میں کوئی فیصلہ نہ کیاجائے،حکومت پاکستان آزاد کشمیرگلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں سے اور قدرتی وسائل سے زیادہ حصہ دے تاکہ یہ خطے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ترغیب کے لیے رول ماڈل بنیں،کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح قومی ایجنڈا ہوناچاہیے،رشوت ،سفارش کرپشن اور میرٹ کی پامالی کا کلچر ختم نہیں کریںگے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریںگی،غربی باغ میں 50سال حکومت رہی مگر یہ سب سے پسماندہ حلقہ ہے،بڑے بڑے منصوبے ٹھیکیداروں کی کرپشن کے نذرہوئے کاغذوںمیں ہیںزمین پر نہیں ہیں،اب یہ منصوبے زمین پر نظر آنے چاہیے یہ وسائل کسی پارٹی کے نہیں قومی وسائل ہیں اور قومی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ستعمال ہونے چاہیے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے جماعت اسلامی غربی کے زیراہتمام چیڑالہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر لطیف خلیق،عبیدالرحمان عباسی ،ظفر عباسی،جاوید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جن افراد نے قومی دولت لوٹی ہے ان کا کڑا احتساب ہوناچاہیے،چھوٹا خطہ 70سال گزرنے کے باوجود مسائل کا شکا رہے،قومی وسائل امانت اور دیانت کے ساتھ استعمال کیے جائیں تویہ خطہ ترقی میں یورپ سے آگے نکل سکتاہے،انھوںنے کہاکہ راجہ فاروق حیدرنے جو اچھے اقدامات کیے ہیں ہم ان کی تحسین کرتے میں جو مزید اقدامات کرنے والے ہیں ان کی نشاندھی کرتے رہیںگے،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح چاہتی ہے،نظام کی اصلاح کی سوچ اور میرٹ کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے کی سوچ ہر سطح پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،بیوروکریسی خود کو حکام بالاکی بجائے عوام کا خادم سمجھے،حق دار کو حق سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے ،ظلم کی سزاللہ کے نزدیک بہت سخت ہے،انھوںنے کہاکہ راجہ فاروق حیدر ایسے علاقوں پر فوکس کریںجو بہت پسماندہ ہیںتاکہ وہاں بھی تعمیر ترقی کا عمل شروع ہوسکے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار کی بحالی وقت اور حالات کا تقاضاہے،جس سطح پر مقبوضہ کشمیرکے عوام تحریک چلارہے ہیں ان کی توقعات ہیںان پر پورا نہیں اتراجارہاہے،یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے،بیس کیمپ کا کردار اور پاکستان کی حکومت کاکردار ہی اس تحریک کو منزل سے ہمکنارکرسکے گا،اس کے لیے بھی مل کر جدوجہد کرناہوگی سیاسی اختلافات سے باہرنکل کر کشمیرکی آزادی کے لیے یک جان ہونا ہوگا،اس موقع پر میجر لطیف خلیق نے کہاکہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رکھیںگے،مسائل کواجاگر کرتے رہیںگے اور حل کروانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریںگے،امیر ضلع عبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ جما عت اسلامی غربی باغ ایک قوت ہے اس کوکوئی نظر اندازنہیں کرسکتا۔