کراچی:ایم کیوایم نےخانہ شماری کیلئے2روزاضافے کامطالبہ کردیا

کراچی ڈھائی کروڑسےزائدکی آبادی کا شہرہے،عملےکی تعداد کم ہے،3روزگزرنےکےباوجود خانہ شماری کاعمل مکمل نہیں ہوا۔رہنماء ایم کیوایم فاروق ستار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مارچ 2017 16:44

کراچی:ایم کیوایم نےخانہ شماری کیلئے2روزاضافے کامطالبہ کردیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2017ء): ایم کیوایم نے خانہ شماری کیلئے 2 روزاضافے کامطالبہ کردیا ہے،کراچی ڈھائی کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے،خانہ شماری کیلئے مامورعملے کی تعداد کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں  3روزگزرنے کے باوجود خانہ شماری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ مردم اور خانہ شماری پرمامورعملے کی تعدادبڑھائی جائے۔  فاروق ستار نے حکومت نے مطالبہ کیا کہ کراچی ڈھائی کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے۔ خانہ شماری کے تیسرے روز بھی35 فیصد حصہ خانہ شماری سےمحروم رہ گیا ہے۔تاہم خانہ شماری میں  2 روز کااضافہ کیاجائے۔