تمام متعلقہ اداروں کو ایک بہترین ٹیم ورک کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا ‘ ڈاکٹر خالد اقبال آرائیں

ڈینگی سیزن دوبارہ شروع ہو چکا ہے ،اسلئے احتیاطی تدابیر کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نشتر زون

جمعہ 17 مارچ 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نشتر زون ڈاکٹر خالد اقبال آرائیں نے کہا ہے کہ ڈینگی سیزن دوبارہ شروع ہو چکا ہے ،اسلئے احتیاطی تدابیر کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے، حکومت پنجاب کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ڈینگی کا زور کم ہو رہا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ایک بہترین ٹیم ورک کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

ان باتوں کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نشتر زون ڈاکٹر خالد اقبال آرائیں نے اپنی زیرصدارت نشتر ٹائون کے کمیٹی روم میں TERCکے عنوان پرموجوہ سیزن کی دوسری میٹنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محمد سلطان خان ملیریا انسپکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرکالج ونگ،ڈی ڈی تنویر احمد پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ،محمد ارشد فشریز ڈیپارٹمنٹ،مبشر شاہ ایل ڈبلیو ایم سی ڈیپارٹمنٹ،شیراز پی آئی ٹی بی ڈیپارٹمنٹ،عدنان سعید اسپیشل برانچ پولیس ڈیپارٹمنٹ،عدنان اسلم کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،ملیحہ صباح ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، اعجاز چیمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں کی جانب سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ سیزن کی طرح تمام ادارے ڈینگی سے مقابلے کے لئے پر عزم ہیں اور اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ گورنمنٹ کالج بوائز ٹائون شپ کی چیکنگ کے موقع پر طلباء سے ڈینگی کے حوالے سے ایک پیپر بھی لیا گیا ہے تاکہ طلباء میں ڈینگی آگاہی کو ممکن بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر خالد اقبال آرائیں نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں۔انہوں نے خاص طور پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹوڈنٹس میں یہ جذبہ پیدا کیا جائے کہ اپنے اپنے گھروں میں ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی چیکنگ اپنا معمول بنائیں۔

متعلقہ عنوان :