سی پیک خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ،نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ،الیاس مجید شیخ

جمعہ 17 مارچ 2017 16:33

لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) تاجر راہنما و چیئرمین بزنس پروموشنل کونسل لاہور الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک میں شامل خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہوگا ،منصوبہ پر عملدرآمد سے خصوصی اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے ،یہ زونز چاروں صوبوں کے مختلف مقامات پر واقع ہونگے جن کی نشاندہی صوبائی حکومتیں کرینگی،ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

الیاس مجید نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز کا تصور نیا نہیں ہے جو دیگر ممالک کیلئے بھی باعث کشش ہے جس سے ان ممالک کو اپنی مسابقت میں اضافہ کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے اور برآمدات میں اضافہ کا موقع ملے گا،انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی زونز صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے،اقتصادی زونز نے مختلف ممالک میں صنعتی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے،انہوںنے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ معاون کردار ادار کرے گی اور اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :