چین کاپاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار

پاکستان کی مکمل حمایت عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں،ون بیلٹ ون روڈ کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقتصادی راہداری قابل تعریف ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

جمعہ 17 مارچ 2017 16:33

چین کاپاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) ‘ چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مکمل حمایت عزم کا اعادہ کیا،ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں ایک خطہ ایک شاہراہ کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اقتصادی راہداری قابل تعریف ہے، چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اہم امور پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے مابین بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکورٹی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان کی ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں ایک خطہ ایک شاہراہ کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اقتصادی راہداری قابل تعریف ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا آرمی چیف نے چین کی حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اہم امور پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔