بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 17 مارچ 2017 16:33

بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمن
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ‘ ہمیں پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ مل بیٹھ کر شکایتوں کو دور کرنا چاہیے‘ فاٹا کے انضمام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہا ہے۔ ہمیں پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ممالک کا استحکام ہمارے لئے مفید ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متعلق دونوں طرف شکایتیں ہیں مل بیٹھ کر شکایتوں کو دور کرنا چاہیے۔ بعض اوقات نا پسندیدہ چیزوں کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے۔