بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات

جمعہ 17 مارچ 2017 16:30

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اس کی جغرافیائی ‘سیاسی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار سے مکمل آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین چیلنجوںکے باوجود بھارت اور افغانستان سمیت پاکستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے انہوں نے چین کے بنیادی ایشوز پر آزمودہ حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا اور ون بیلٹ ون روڈ کے حصے کے طور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کے لئے چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ حمایت پر چین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کی بڑی قدر کرتا ہے اور اسی جذبہ سے آگے بڑھانے کا خواہاں ہیں انہوں نے پاکستان کے بنیادی ایشوز پر چین کی سفارتی حمایت پر چینی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔