پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈرائیورز کیلئے سائبان کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ، ایاز صادق

جمعہ 17 مارچ 2017 16:30

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈرائیورز کیلئے سائبان کی تعمیر کا ٹینڈر جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کو آگاہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کیباہر ڈرائیورز کیلئے سائبان کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے زیر التواء پارلیمانی بزنس کو ایجنڈے میں لانے کا فیصلہ چیئرمین کونسل کرے گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے مختلف نکتہ اعتراضات پر کیا سپیکر نے کہا کہ موسم گرما سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈرائیورز کے لئے سائبان تعمیر کئے جائیں گے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے ایک اور نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ زیر التواء بزنس کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ چیئرمینکونسل نین کیا اب بھی چالیس معاملات زیر التواء ہیں کونسل کے فیصلے کے تحت مرحلہ وار یہ ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔