سپیکر ایاز صادق کی اسلام آباد ہسپتالوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پارلیمانی وفد کے دورہ کی تجویز

جمعہ 17 مارچ 2017 16:23

سپیکر ایاز صادق کی اسلام آباد ہسپتالوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پارلیمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) سپیکر اسمبلی ایاز صادق نے تجویز پیش کی کہ پمز ہسپتال سمیت اسلام آباد میں دیگر ہسپتالوں کا دورہ کیا جائے اور متعلقہ شکایات کو دور کیا جائے جس پر وزیر کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ آپ کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں اس سلسلے میں ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل کے ہمراہ وفد تشکیل دیں اور شکایات کا جائزہ لیں ۔ عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ میں تیار ہوں تاہم اجلاس کے بعد سپیکر کی تجویز کے باوجود ہسپتالوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کا وفد تشکیل نہیں دیا جا سکا دورہ کرتا ۔

متعلقہ عنوان :