کور م کی نشاندہی پر سپیکر ایاز صادق نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا

جمعہ 17 مارچ 2017 16:23

کور م کی نشاندہی پر سپیکر ایاز صادق نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کو کورم کی نشاندہی کے بعد شکست کے خوف کے پیش نظر سپیکر ایاز صادق نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کا گنتی کرانے کا مطالبہ ادھورا رہ گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جب حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کر رہے تھے تو اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے کورم کے لئے نشاندہی کی گئی جس پر سپیکر نے ایوان میں نشاندہی کرانے کے بجائے اجلاس کو شام چار بجے تک ملتوی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :