سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزراء کی عدم حاضری پر ایاز صادق کا اظہار برہمی ،زاہد حامد کو وارننگ

جمعہ 17 مارچ 2017 16:14

سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں لیکن آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔سردار ایاز صادق نے زاہد حامد کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف ایکشن لوں گا۔ انہوں نے حکومتی رکن میاں عبدالمنان کو ہدایت کی کہ وزیر قانون زاہد حامد اور شیخ آفتاب کو بلا کر لائیں۔