اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری

رواں سال پریڈ کی خاص بات چین اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کی شرکت ہو گی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم غفور نے بتایا کہ رواں سال پریڈ کی خاص بات اس میں چینی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کی شرکت ہو گی۔ یوم پاکستان پریڈ میں ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی شرکت کرے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی رواں سال پریڈ دیکھیں گے۔