عالمی بینک کی طرف سے تجارتی و مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری جنوبی ایشیا میں بالواسطہ طور پر زمینوں پر قبضے، لوگوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے ، رپورٹ

جمعہ 17 مارچ 2017 16:14

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) عالمی بینک کی طرف سے تجارتی و مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری جنوبی ایشیا میں بالواسطہ طور پر زمینوں پر قبضے، لوگوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ یہ بات عالمی ادارے ڈیویلپمنٹ انٹرنیشنل کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نام نہاد فنانشل انٹرمیڈیریز میں عالمی بینک کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں نہ صرف غربت اور سماجی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتاگر بھی تیز ہو رہی ہے۔

عالمی بینک کے پرائیویٹ فنانسنگ شعبہ کی طرف سے کی جانے والی یہ سرمایہ کاری بینک کے اپنے اصولوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے صورتحال کے خلاف ہے، اس طرح سے یہ حقیقت میں تباہی کا نسخہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبوں پر نظر رکھنے والے ایک امریکی ادارے کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے رکن ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایشیا میں کوئلے کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد ملی جبکہ عالمی بینک خود کوئلے کی صنعت میں سرمایہ کاری سے اس وجہ سے گریز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ کوئلہ ماحول کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔

ادھر آئی ایف سی کے ایک عہدیدار نے مذکورہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ادارے کی طرف سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں غربت کی کمی اور ترقی میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :