ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل ڈگریوں پر عائد پابندی ختم کر دی

2020 سے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 15:33

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل ڈگریوں پر عائد پابندی ختم کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء): ہائی ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈبل ڈگریوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے ڈبل ڈگریوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارننگ سیشن کی دو کیٹگریز پر پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

پابندی 9 کیٹگریز میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریوں پر ختم کی گئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام جامعات کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ایچ ای سے نے اعلان کیا کہ 2020ء سے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد دو سالہ پروگرام کی بجائے چار سالہ ڈگری پروگرام ہو گا۔ ایچ ای سی کے مطابق 2018ء سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی میں داخلہ نہیں ہوگا۔ 2018ء سے طلبا اور طالبات بی ایس آنرز میں داخلہ لے سکیں گے۔