سعودی عرب میں ہوٹل کی پہلی خاتون جنرل مینجر نامزد

جمعہ 17 مارچ 2017 15:32

سعودی عرب میں ہوٹل کی پہلی خاتون جنرل مینجر نامزد
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17مارچ2017ء) :۔جدہ کے رادیسون ہوٹل کے پارک ان کے لئے خاتون جنرل مینیجر منتخب کرلی گئیں ہیں۔ یہ سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں جو کہ مینیجر کے عہدے پر فائز ہو ں گی۔

(جاری ہے)

عر ب نیوز کی تفصیلات کے مطابق مارم کوکندی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہاسپٹیلٹی کے شعبے سے وابستہ ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔اس موقع پر خاتون مینجر کا کہنا تھاکہ وہ بہترین لنچ کا اہتما م کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔اس ہوٹل کے سی ای او وولف ایم نیومن کا کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرگرم ہے۔ یہ کامیابی محض ہماری ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہاسپٹیلٹی کے شعبے کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :