اٹلی،مائونٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، 10 افراد زخمی ہوگئے،ماہرین کا سیاحوں کو دور رہنے کا مشورہ

جمعہ 17 مارچ 2017 16:13

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پھرپھٹ گیا ، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سسلی میں مائونٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہوا ، یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے ایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اٴْگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور سیاحوں کو دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :