پروموشن میں تاخیر پر پولیس اہلکار کی خودکشی کی دھمکی ،ْویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ْڈی پی او کے احکامات کے باوجود بھی ان کے واجبات کیوں ادا نہیں کیے جارہے ،ْاہلکار کی گفتگو
جمعہ 17 مارچ 2017 16:06
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی انھیں ترقی نہیں دی جارہی، انھوں نے سوال کیا کہ ڈی پی او کے احکامات کے باوجود بھی ان کے واجبات کیوں ادا نہیں کیے جارہے۔
محمد افضل نے دھمکی دی کہ وہ بھی کانسٹیبل دین محمد کی طرح خود کو گولی مار لیں گے، جنھوں نے اپنی سرکاری رائفل سے راولپنڈی کے سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں خودکشی کرلی تھی۔انہوںنے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد انھیں کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے لیکن وہ کسی بھی قسم کی محکمہ جاتی کارروائی کیلئے تیار ہیں۔جب اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نواز مروت سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد افضل نے 1987 میں پولیس فورس جوائن کی تھی اور انھیں 2 مرتبہ سروس سے معطل کیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق پہلی مرتبہ انھیں 2000 میں اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا جبکہ 2011 میں بھی انھیں اس وقت لازمی ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا جب رانگو پولیس اسٹیشن میں کچھ مجرم ان کی حراست سے فرار ہوئے۔ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل محمد افضل نے پنجاب سروس ٹریبونل سے درخواست کی جس کے بعد انھیں بحال کیا گیا اور اس معطلی کے دورانیے کو چھٹی تصور کیا گیا، جس کا دورانیہ تقریباً 9 سال تھا۔انہوںنے کہاکہ قوانین میں اتنی زیادہ طویل چھٹیاں دینے کی کوئی دفعات موجود نہیں ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ بعدازاں محمد افضل نے 19 اپریل 2016 کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور محکمہ پولیس اب عدالت عظمیٰ کے احکامات کے انتظار میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.