پاکستان اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریگا ،ْ اسد عمر

جمعہ 17 مارچ 2017 16:06

پاکستان اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریگا ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریگا ،ْبھارت پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری نہیں دیکھ سکتا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں اسلئے دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کی بہتری کے لئے غور کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر قسم کے حالات میں تعاون کو یقینی بنایا مگر افغانستان میں موجود کچھ ممالک ایسے ہیں جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو نہیں دیکھ سکتے جن میں بھارت سرفہرست ہے تاہم پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اپنی سرزمین پر سرحد پار سے دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملکی دفاع کے لئے تمام آپشنز پر غور کیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باڈرز بند کرنے سے اپنے لوگوں کا ہی نقصان ہوتا ہے جبکہ دونوں اطراف کی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے۔