پانامہ کیس کے فیصلے پر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کا جوا ہو رہا ہے۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 15:20

پانامہ کیس کے فیصلے پر راولپنڈی میں کروڑوں روپے کا جوا ہو رہا ہے۔ شیخ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ پانامہ لیکس کا کیس بہت بڑا کیس ہے جسے بہت بڑے ججز لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس کے بنچ میں نظریاتی ججز شامل ہیں جن میں مستقبل کے چیف جسٹس بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو اس بات کی فکر نہیں ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، اگر اس وقت ملک میں حسین حقانی بھی آجائے تو بھی قوم کی نظر کسی طرف نہیں جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے اور وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت اور نا اہلیت پر پنڈی میں کروڑوں روپے کا جوا ہو رہا ہے۔قوم کو صرف پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔