ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی تکمیل آسان نہیں، چین

فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیے ،تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے، اہم مسئلہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنا ہے، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو جیے ای

جمعہ 17 مارچ 2017 15:17

ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی تکمیل آسان نہیں، چین
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) چین نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی تکمیل آسان نہیں، فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے ،بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے، اہم بات جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو جیے ای نے سلامتی کونسل میںعدم پھیلاو سے متعلق علاقائی اہم مسائل کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدم پھیلاو سے متعلق علاقائی اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی اور سفارتی طریقے اپنائے جانے چاہئیں ۔

چینی مندوب نے کہا کہ مختلف فریقوں کو جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنے کی تکمیل کے لیے مذاکرات سے مسئلے کا حل کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم بات جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔چینی مندوب نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی تکمیل آسان نہیں ہے ،متعلقہ فریقین کو اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازگارمحفوظ ماحول کی تشکیل دی جانی چاہیئے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے۔لیو نے کہا کہ چین بین القوامی عدم پھیلاو کے نظام کی بہتری ،اس ضمن میں عالمی انتظام کی مضبوطی اور عالمی امن و امان کے تحفظ کے یے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔