سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرر ہی ہے ،کمانڈنٹ ایف سی

دہشت گردوں نے فجر کے وقت حملہ کیا‘ ایف سی اہلکاروں نے دلیری کی داستان رقم کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا‘ خودکش حملہ آور کو روکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے‘ کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 14:56

سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرر ہی ہے ،کمانڈنٹ ایف سی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے فجر کے وقت حملہ کیا‘ ایف سی اہلکاروں نے دلیری کی داستان رقم کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا‘ خودکش حملہ آور کو روکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے‘ سکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے کہا کہ دہشت گردوں نے دو مرحلوں میں حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ٹریننگ سنٹر میں ایک سو بیس افراد موجود تھے۔ ایف سی اہلکاروں نے دلیری کی داستان رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو روکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروںکو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا۔ دہشت گردوں نے فجر کے وقت حملہ کیا دہشت گردوںکے مقابلے میں تین جوان زخمی بھی ہوئے۔ کمانڈنٹ ایف سی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پانچ سے چھ حملے کئے سب ناکام ہوئے سکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :