گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کافیصلہ شہداء کے خون سے غداری کے مترداف ہے ‘ چودھری محمد یٰسین
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیر یوں کو ہرگز قبول نہیں،سی پیک کی آڑ میں تقسیم کشمیر کی سازش کوکسی طور پنپنے نہیں دینگے
جمعہ 17 مارچ 2017 14:50
(جاری ہے)
کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر ہوں اور تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے ، انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔
نوازشریف مودی کی دوستی کشمیریون پر برق بن کر گری ہے ۔ آزادکشمیر کے عوام اس فیصلے کویکسر مستر د کرتے ہیں اوراس فیصلے کیخلاف آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں اجلاس بلانے کی قرارداد جمع کرائی جارہی ہے ۔جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر یہ تمام سیاسی ودینی جماعتوں سے رابطہ کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچے گا۔کشمیریوں نے اس تحریک کوچلانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اگر آج پاکستان حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بناتی ہے اس کشمیریوں کی لاکھوں قربانیاں رائیگاں جائیں گی انہوں نے کہاکہ کشمیر ی کسی کو بھی شہداء کے خون کیساتھ غداری نہیں کرینے دینگے ۔ میاں نواز شریف مودی کے ساتھ دوستی ضرور کریں لیکن کشمیریوں کی حق تلفی نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد بھارت بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر میں جس کو چاہے آباد کرکے کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل سکتا ہے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کے ختم ہونے سے کشمیر کی حیثیت تبدیل ہو جائے گی جس سے خطہ کشمیر کا علیحدہ اور منفرد تشخص باقی نہیں رہے گا اسی طرح گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دے کر کشمیر کا تشخص ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا حکومت پاکستان ایسے اقدامات سے گریز کرے اور گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دے کر تحریک آزادی کی پیٹھ میں چھرا نہ گھونپے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک وحدت ہے اور ریاست کے عوام ستر برسوں سے حق خودارادیت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام تمام بھارتی ظلم و ستم اور گولیوں کے سائے کے باوجود کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں تو دوسری جانب میاں نواز شریف کشمیریوں کے خون سے غداری کرتے ہوئے کشمیر کی وحدت کو تقسیم کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام میاں نواز شریف کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.