سکیورٹی فورسز کی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی،ْ متعدد دہشتگرد مارے گئے

جمعہ 17 مارچ 2017 14:50

سکیورٹی فورسز کی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء)سکیورٹی فورسز نے کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں گزشتہ رات وادی راجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ۔