بیت المقدس ، یہودی شرپسندوں کا فلسطینی ڈرائیور پر تشدد، شدید زخمی ہوگیا

جمعہ 17 مارچ 2017 14:48

بیت المقدس ، یہودی شرپسندوں کا فلسطینی ڈرائیور پر تشدد، شدید زخمی ہوگیا
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینی ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے جنوبی بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر 42 سالہ فادی عابد کی گاڑی یہودی شرپسندوں نے روکی اور اسے گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

زخمی ڈرائیور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسے گاڑی واپس موڑنے اور انہیں ایک یہودی کالونی تک لے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس نے یہودیوں کو لفٹ دینے سے انکار کردیا۔ جس پر یہودی اشرار نے اسے لاتوں اور گھونسوں کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔عابد نے بتایا کہ ایک دوسرے ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر یہودیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ایک یہودی شرپسند کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک یہودی فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :