یہودی شرپسندوں کاقبلہ اول پر دھاوئوں ، مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

شرپسندوں کی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجداقصیٰ آمد، مذہئی رسومات کی ادائیگی، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا

جمعہ 17 مارچ 2017 14:48

یہودی شرپسندوں کاقبلہ اول پر دھاوئوں ، مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز یہودی شدت پسند مذہبی لیدر ’موشے ویگلین‘ کی قیادت میں 35 یہودی شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے اندر داخل ہوئی۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی اشرار میں متعدد یہودی طلباء شامل تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔یہودی آبادکاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا موشے ویگلین نے قبلہ اول میں داخل ہونے مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :