بھارتی ایئر لائین کے جہاز کی آپریشنل ٹائلٹس کے بغیر نئی دہلی سے شکاگو تک 16 گھنٹے پرواز، 340 مسافروں اور عملہ کے 16 افراد کو کڑی آزمائش سے گزرنا پڑا

جمعہ 17 مارچ 2017 14:42

بھارتی ایئر لائین کے جہاز کی آپریشنل ٹائلٹس کے بغیر نئی دہلی سے شکاگو ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) بھارتی ایئر لائین کے جہاز نے کسی آپریشنل ٹائلٹ کے بغیر نئی دہلی سے شکاگو تک 16 گھنٹے پرواز کی جبکہ اس جہاز میں 340 مسافر اور عملہ کے 16 افراد سوار تھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائر لائینز کا جہاز بو ئینگ 777 حیدر آباد سے دہلی پہنچا تھا تاہم اس کے 12 ٹائلٹس میں پاسٹک کی بو تلیں او ر نیپیز وغیرہ پھینکے جانے کے باعث مائع نائیٹروجن سے فوری صفائی نہیں ہو سکی جبکہ وقت کی کمی کے باعث جہاز کے ٹائلٹس کھول کر صفائی کر نا ممکن نہیں تھا ۔

جس پر ایئر لائیں حکام نے ہنگامی طور پر ایک ٹائلٹ عارضی طور پر آپریشنل کیا اور جہاز کو 16 گھنٹے کی پرواز پر روانہ کر دیا جو کہ تمام مسافروں اور خود عملہ کے لئے کڑی آزمائش تھی ۔ بھارتی ایئر لائین کے ایک اہلکار نے بتا یاکہ بھارت سمیت کئی ممالک کے مسافر جہازوں کے ٹائلٹس کے استعمال میں احتیا ط نہیں کرتے اور وہ وہ فلش میں ٹھوس اور پلاسٹک کی اشیاء بہا دیتے ہیں جس سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :