خیبرایجنسی : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 13:54

خیبرایجنسی : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء) : خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باراتیوں سے بھری پک اپ خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں شلمان میں موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چھ افرادجاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔