فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے آئینی ترامیم کا فیصلہ سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے کیا ہے‘ تحفظات کے باوجود ہم اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں،سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا ایوان بالا میں اظہارخیال

جمعہ 17 مارچ 2017 14:21

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے آئینی ترامیم کا فیصلہ سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے آئینی ترامیم کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے کیا ہے‘ تحفظات کے باوجود ہم اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا جو ریکارڈ پر ہے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ جو مسودہ وزیر قانون ہمیں دیں گے اس پر ہم متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تجاویز شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند مناسب اور بہتر ترامیم کے بعد توقع ہے کہ دو سال کے لئے عدالتوں میں توسیع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :