قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم

یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں ،ْسر دار ایاز صادق کی جانب سے زاہد حامد کی سرزنش

جمعہ 17 مارچ 2017 13:18

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں تاہم آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔