گستاخانہ مواد کی روک تھام ، فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے کو تیار

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی اے سے رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزد

جمعہ 17 مارچ 2017 13:07

گستاخانہ مواد کی روک تھام ، فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے کو تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے حکومتی خط پر فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گئی۔ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں ، فیس بک انتظامیہ نے حکومتی تحفظات پر مبنی خط کا جواب دے دیا۔ جوابی مراسلے میں معاملہ طے کرنے کیلئے وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطے کے لئے فیس بک انتظامیہ نے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :