آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ،ْطارق اقبال

جمعہ 17 مارچ 2017 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طارق اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ،ْفوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے ،ْسیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہماری عوام نے اس لعنت کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کی ضرورت وقت کا تقاضہ تھا اور اب پارلیمانی رہنماؤںکی جانب سے دو سال کے لئے فوجی عدالتوں کی بحالی پر اتفاق اچھا اشارہ ہے ، فوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے انصاف کے تمام معاملات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :