پیرو میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی

دسمبر سے جاری بارشوں اور سیلاب سے اب تک 62 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

جمعہ 17 مارچ 2017 12:32

پیرو میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی
پیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) امریکا ، چین اور پیرو کو ان دنوں شدید موسم کا سامنا ہے ۔ پیرو میں بارش اور تباہ کن سیلاب نے صورتحال خوفناک بنا دی ۔ ضلع چوسیکا میں کیچڑ کا سیلاب ٹرک سمیت کئی گاڑیوں کو ساتھ بہا لے گیا ۔ پیرو کے صدر پیڈرو پیبلو کوزنسکی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پیرو میں دسمبر سے جاری طوفانی بارش اور سیلاب سے باسٹھ افراد ہلاک 15 ہزار 5 سو ہیکٹر کا رقبہ تباہ اور بارہ سو کلومیٹر پر پھیلی سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔

ادھر چین کے شمالی علاقوں میں تین دہائیوں بعد ایک میٹر تک پڑنے والی برفباری نے نظام زندگی معطل کر دیا ۔ برفانی طوفان سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔ امریکا میں برفانی طوفان کا رخ اب نیو انگلینڈ کی جانب ہے ، برفباری کی وجہ سے امریکا میں 9 ہزار پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔