عراق میں جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے داعش نے نئی حکم عملی اپنا لی

داعش کا غیر متوقع مقامات سے عراقی فوج پر حملہ‘سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کر دیا

جمعہ 17 مارچ 2017 12:32

عراق میں جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے داعش نے نئی حکم عملی اپنا لی
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) عراق کے سیکیورٹی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی(داعش)نے جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے غیرمتوقع مقامات سے عراقی فوج پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے صلاح الدین گورنری کے دائیں ساحلی کنارے میں الشرقاط سے ھاون راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے صلاح الدین گورنری میں ساحلی علاقے الشرقات کے الخضرانیہ اور الحوریہ سے راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا تاہم اس موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز نے داعش کا حملہ پسپا کردیا۔ دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے دائیں ساحلی علاقے سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض دوسرے مقامات سے بھی صلاح الدین گورنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران عراقی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقوں کو آزاد کرایا گیا ہے مگر داعشی دہشت گرد کھوئے ہوئے علاقوں پر چھپ کر دھوکے سے حملے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :