بلوچستان میگاکرپشن سکینڈل:سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور مشیر خزانہ خالد لانگو سمیت پانچ ملزمان پر فرم جرم عائد کر دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 مارچ 2017 11:35

بلوچستان میگاکرپشن سکینڈل:سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور مشیر ..
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ۔2017ء) بلوچستان میگاکرپشن اسکینڈل میں ملوث سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو سمیت پانچ ملزمان پر فرم جرم عائد کر دی گئی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ بلوچستان میگا کرپشن کیس سے متعلق احتساب عدالت کوئٹہ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو،سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی،سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالباسط،سابق سیکریٹری لوکل بورڈ فیصل جمال اور کنٹریکٹر سہیل مجید پرفردد جرم عائدکی۔

ملزمان نے کرپشن کیس میں صحت جرم سے انکار کردیا تاہم احتساب عدالت نے ملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعامسترد کردی۔گزشتہ سال مئی میں مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد ملزم کے گھر سے کروڑوں روپے نقدی ملی تھی جبکہ کراچی ڈیفنس میں بنگلوں کی ملکیت کا بھی انکشاف ہوا۔

متعلقہ عنوان :