سانحہ مال روڈکے مزید4سہولت کار گرفتار-ملزمان کو سرکلرروڈکے علاقے سے گرفتار کیا گیا-سی ٹی ڈی ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 مارچ 2017 10:32

سانحہ مال روڈکے مزید4سہولت کار گرفتار-ملزمان کو سرکلرروڈکے علاقے سے ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ۔2017ء) کاونٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ نے سانحہ مال روڈ کے گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن پر خودکش بمبار کی معاونت کا الزام ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چاروں ملزمان کو پہلے سے گرفتار سہولت کار انوارالحق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو دربار شاہ محمد غوث کے قریب سرکلر روڈسے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے سانحہ مال روڈ میں خودکش بمبار کو معاونت فراہم کی تھی جب کہ ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان خان، عطاالرحمان، عبد اللہ اور امام شاہ شامل ہیں جن میں سے 3 کا تعلق مہمند ایجنسی اور ایک باجوڑ ایجنسی سے ہے۔واضح رہے کہ مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :