ڈیری کے شعبہ میں 3 ہزار 350 زیادہ دودھ دینے والی گائے کی درآمد سے دودھ کی ملکی پیداوار میں سالانہ 18 ملین لٹر کا اضافہ ہوگا

جمعہ 17 مارچ 2017 10:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) ڈیری کے شعبہ میں 3 ہزار 350 زیادہ دودھ دینے والی گائے کی درآمد سے دودھ کی ملکی پیداوار میں سالانہ 18 ملین لٹر کا اضافہ ہوگا جبکہ نئے جانوروں کی درآمد اور ڈیری کے شعبہ کی ترقی سے ملک میں ایک ہزار سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت ڈیری فارمنگ کیلئے قرضوں کے اجراء ‘ ڈیری فارمرز اور بینکوں کے باہمی اشتراک سے مختلف ڈیری فارمرز نے 1550جانور درآمد کئے ہیں جبکہ مزید 1800 جانور (گائی) رواں سال کے آخر تک ملک میں پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حکام نے کہا ہے کہ زیادہ دودھ دینے والی گائے کی درآمد سے نہ صرف دودھ کی ملکی پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے دیہی معیشت کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دودھ کی پیداورا میں اضافہ سے دیہی معیشت میں سالانہ 900 ملین روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :