ابتدائی خبر)

شبقدر میں ایف سی ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی، جوابی کارروائی پر 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

جمعہ 17 مارچ 2017 10:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) شبقدر میں ایف سی ٹرینگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ،جوابی کارروائی پر 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے مچنی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں ایک اہلکارکو شہید اور ایک زخمی ہوگئے، دہشتگرووں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کرتے ہوئے تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے