آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، میجر (ر) طارق اقبال

جمعہ 17 مارچ 2017 10:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طارق اقبال کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہماری عوام نے اس لعنت کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کی ضرورت وقت کا تقاضہ تھا اور اب پارلیمانی رہنماؤںکی جانب سے دو سال کے لئے فوجی عدالتوں کی بحالی پر اتفاق اچھا اشارہ ہے ، فوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے انصاف کے تمام معاملات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :