گلگت اور غذر پر سے ایک بڑا سا شہاب ثاقب گزرنے کی اطلاعات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 مارچ 2017 10:09

گلگت اور غذر پر سے ایک بڑا سا شہاب ثاقب گزرنے کی اطلاعات
گلگت(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ۔2017ء) گلگت اور غذر پر سے ایک بڑا سا شہاب ثاقب گزرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔شہاب ثاقب گزرا تو راستے میں آنے والے دیہات رات کے باوجود چند لمحوں کے لیے منور ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہاب ثاقب کی رفتار کی وجہ سے علاقے میں ساﺅنڈ بیریئر بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی۔دھماکوں کی یہ آوازیں گلگت سے شندور ٹاپ تک سنائی دیں۔ابھی تک کسی بھی علاقے سے شہاب ثاقب کے گرنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ آسمان پر ستاروں سے ٹوٹنے والے ٹکڑوں کو شہاب ثاقب کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :