باپ نے فلم کا سین دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے اپنی ہم شکل جڑواں بیٹیوں کی مدد سے سب کو ڈرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مارچ 2017 23:42

باپ نے فلم کا سین دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے  اپنی ہم شکل جڑواں بیٹیوں کی ..
ایک برطانوی باپ نے اپنی ہم شکل جڑواں بیٹیوں کی مدد سے ہوٹل میں مہمانوں کو ڈرا دیا۔ پوپی اور ازابیلا دونوں ہم شکل جڑواں بہنیں ہیں۔ ان کے باپ مارٹن نے  نے 80 کی دہائی کی مشہور فلم The Shining کے ایک سین کی نقل کرتے ہوئے انہیں ایک سے  کپڑے پہنائے اور ہوٹل کی گیلری  کھڑا کر کے مہمانوں کو ڈرا دیا۔

(جاری ہے)


مارٹن نے اپنے اس مذاق کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی تو یہ وائرل ہو گئیں۔ مارٹن کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے فلم کی طرح لوگوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھیلنے کا کہا تو کئی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
ذیل کی وڈیو میں دی شائنگ فلم کے منظر کی جھلک دیکھ کر پوپی اور ازابیلا کی شرارت کے بعد لوگوں کے خوف کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

باپ نے فلم کا سین دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے  اپنی ہم شکل جڑواں بیٹیوں کی ..

متعلقہ عنوان :