معروف مذہبی اسکالر، محقق ،ماہر تعلیم اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی مرحوم کے خطبات کے دوسرے مجموعے ’’خطبات عبدالغنی ‘‘اور شعری مجموعے ’’ برگ و ثمر‘‘ کی تعارفی تقریب،صدارت سپریم کورٹ کے سابق جسٹس سردار اسلم نے کی،مہمانا ن خصوصی راجہ عبدالقیوم اور ارشاد احمد کلیمی تھے
جمعرات 16 مارچ 2017 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے تمام مسلمانوں کی نبی اکرم ؐسے گہری محبت اور عقیدت کا تقاضا ہے کہ مسلمان نبی آخر زمان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دوسرے انسانوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کریں ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں راجہ عبدالقیوم نے پروفیسر عبدالغنی کی اقبالیات کے شعبے میں گراں قدر خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی کو اُنکے اقبال کی شاعری کے انگریزی میں کیے گئے تراجم تنقیدی جائز ے پر مشتمل مقابلے پر 2002 میں اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔اسی طرح ریکی Rekki کے موضوع پرکتاب پر سری لنکا کی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ۔راجہ عبدلقیوم نے اُنکی شاعری کی مختلف جہتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مولانا حالی اور علامہ اقبال کی ملی شاعری کی روایت کی ایک کڑی ہوتے ہوئے بھی مولانا عبدالغنی کی شاعری اپنی پچ میں بالکل نئی اور انوکھی ہے ۔ارشاد احمد کلیمی نے پروفیسر ڈاکٹرعبدالغنی کے صوفی ازم کے بارے میں خطابات پر اظہار رائے کرتے ہوئے اُن کے خطبات میں مشرق وسطی ،وسطی اور جنوبی ایشیاء میں نقشبندیہ سلسلے کی تاریخ ،تعلیمات اور ریاضتوں کے حوالے سے جامع گفتگو کی جسے حاضر ین نے بہت پسند کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی کے خطبات اور دیگر نگارشات کی اشاعت کا ذمہ اسد محمود قاضی اور آصف قاضی نے اُٹھایا ہے جسے وہ انتہائی محنت اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ۔اسد محمود قاضی جو اس شاندار تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،نے بتایا کہ ابھی تک وہ خطبات کے دو مجموعے شائع کر چکے ہیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی کے 1998 تک کے خطبات شامل ہیں ۔انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پروفیسر صاحب کے تما م علمی کارناموں کو اشاعتی ادارے پر زم پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.