Live Updates

اگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی تو حکومت کیخلاف دھرنا دینے کیلئے سڑکوں پر آ جائیں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 23:13

اگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی تو حکومت کیخلاف دھرنا دینے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) عمران خان نے پھر سے حکومت مخالف دھرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ملک میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اس کام میں ملوث افراد کا پتہ لگا کر انہیں سزا  دے۔ لیکن حکومت اس معاملے کی آڑ میں ملک بھر میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی غلطی ہرگز مت کرے۔ اگر حکومت نے ایسا کیا تو پھر ان کی جماعت سڑکوں پر دوبارہ آ کر دھرنا دینے سے گریز نہیں کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات