شمالی وزیرستان میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیٹکل خاصا دار فورس کے تین اہلکار شہید

جمعرات 16 مارچ 2017 23:59

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیٹکل خاصا دار فورس کے تین اہلکار شہید کر دیے ۔جمعرات کے ذرائع پولیٹیکل حکام کے مطابق شیواہ کے علاقے میں گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیٹیکل خاصا دار کے تین اہلکار شہید ہوگئے ۔ تینوں اہلکار شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے ۔