سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی گمشدگی کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن نے دی ، تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

جمعرات 16 مارچ 2017 23:59

سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی گمشدگی کی اطلاع بھارتی ہائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی گمشدگی کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن نے آج دی ہے اور مدد کی درخواست کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے جمعرات کو سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی گمشدگی کی اطلاع دی ہے اور درخواست کی ہے کہ انہیں ڈھونڈنے میں مدد کی جائے ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ ادارے گمشدگی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا سے وابستہ 2 علما ء پاکستان میں لاپتہ ہوگئے ہیں ،ْآصف نظامی اور ناظم نظامی کراچی میں رشتے داروں سے مل کرلاہورگئے تھے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی حکام نے پاکستان میں بھارتیوں کی گمشدگی کامعاملہ پاکستانی دفترخارجہ میں اٹھایا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دونوں بھارتی علماء کی گمشدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ ادارے دیکھ رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔
سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی گمشدگی کی اطلاع بھارتی ہائی ..

متعلقہ عنوان :