دیدار علی سیلاچی ، ملک روز ے گورچارنی سیلاچی ، یار محمد گولہ ، محمدعلی مگسی کی قیادت میں 61افراد کا پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 16 مارچ 2017 22:21

کوئٹہ۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام کلی درمحمد وارڈ نمبر 10میں پشتونخومیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت کی زیر صدارت شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام سے عبید اللہ جان بابت ، پارٹی ضلع سبی کے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن احمد خان لونی ، ملک فقیر محمد مرغزانی، طارق دہپال ، جلال خان خجک ، خلیل مرغزانی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر دیدار علی سیلاچی ، ملک روز ے گورچارنی سیلاچی ، یار محمد گولہ ، محمدعلی مگسی کی قیادت میں 61افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں نئے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی بروقت پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو سبی میں مزیدتقویت حاصل ہوگی اور پارٹی کو امید ہے کہ مزید فعال ومنظم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ وطن عزیز کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے ہر فورم پر عوام کی برحق ترجمانی کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ 18سالوں کے بعد ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہوررہا ہے ملک اور صوبے میں شفاف مردم شماری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آئینی تقاضا ہے کہ ملک کے موجودہ آئینی سیاسی نظام میں وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبے انسانی آبادی کی بنیاد پر بنتے ہیں اور حقیقی آبادی معلوم ہونے سے درست منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔لہٰذا مردم شماری کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے منفی عزائم کو ناکام بنانا ہوگا کیونکہ مردم شماری اور خانہ شماری وقت کی اہم ضرورت ہے۔