خانہ اور مردم شماری کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملے اور فارموں پر کچی پینسل سے اندراج کرنے والے عملے کے خلاف محکمانہ انضباطی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ملازمت سے فارغ کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ

جمعرات 16 مارچ 2017 22:21

کوئٹہ۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ خانہ اور مردم شماری کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملے اور فارموں پر کچی پینسل سے اندراج کرنے والے عملے کے خلاف محکمانہ انضباطی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ملازمت سے فارغ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ شرکاء کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں15 مارچ سے شروع ہونیوالی خانہ اور مردم شماری کے دوران اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے اور فارموں پر کچی پنسل سے اندراج کرنے والے عملے کے خلاف محکمانہ انضباطی کا رروائی کر تے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائیگا کیونکہ مردم شماری میںحصہ لینے والے تمام عملے کو تربیت کے دوران واضح طور پر ہدایت کر نے کے ساتھ ساتھ تربیت دی گئی تھی کہ انہوں نے مردم شماری کے دوران فارموں پر کچی پنسل سے اندراج نہیں کرنا اور نہ ہی اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونا ہے جو عملہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مردم شماری کے دوران کچی پینسل سے کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ انضباطی تادیبی کا رروائی عمل میں لاتے ہوئے ملازمت سے فارغ کیا جائیگا فرائض میں غفلت برتنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جا سکتی ہمیں اپنے قومی فریضے کی انجام دہی کو یقینی بنا نے کے لئے قانون کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا تاکہ تمام اقدامات آئینی طور پر مکمل کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :